Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

لاہور (نیوز لیکس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےجاری فیصلےمیں کہاگیاہےکہ ٹریک اےبی میں ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس ملیں گے،ٹریک اے میں ریڈ بال اسپیشلسٹ شامل ہوں گے،ٹریک بی سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے کھلاڑی شامل ہوں گے، ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوینٹی کے کرکٹرز شامل ہیں۔ٹریک ڈی میں ڈویلپمنٹ اور اکیڈمی کے ایمرجنگ کرکٹرزشامل ہونگے،سنٹرل کنٹریکٹس میں شمولیت کے لئے میڈیکل فٹنس ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت اور پرفارمنس کو دی جائےگی،85 فیصدسینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بیناد پر ملے گا۔پی سی بی کےمطابق پرانےسینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو اے، بی ، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاتا تھا،پرائم کیٹگری ٹریک اے بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ٹیسٹ اسپیشلسٹ کو دنیا کی فرسٹ کلاس ریڈ بال لیگز کھیلنے کی اجازت پی سی بی کےمطابق ٹیسٹ اسپیشلسٹ کومختصرفارمیٹس کی لیگزکھیلنےکی اجازت نہیں ہوگی،فیصلے کامقصد ٹیسٹ کرکٹرز کو دنیا کے فرسٹ کلاس ماحول میں تجربہ فراہم کرنا ہے ،پاکستان کے ٹیسٹ اسپیشلسٹ پر ٹی 20 لیگز کے دروازے بند رہیں گے۔اب ٹیسٹ کرکٹر صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکے گا یا کاونٹی کرکٹ کھیل سکے گا وہ فرنچائز کرکٹ نہیں کھیل سکے گاٹیسٹ کرکٹرز اب صرف ریڈ بال کرکٹ ہی کھیل سکیں گے،کرکٹرز اب کوئی لیگ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،جبکہ کھلاڑی انگلینڈ میں ریڈ بال کاونٹی کرکٹ کھیل سکیں گے۔ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کھلاڑی دو لیگز کھیل سکیں گے،پی سی بیچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہےکہ کنٹریکٹ کیلئے 15 فیصد اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہوگا،سینٹرل کنٹریکٹ کیلئےمیڈیکل فٹنس بہت ضروری ہے،ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیٹاکولارہےہیں لوگوں کےساتھ زیادتی اب نہیں ہوگی،امیدہےطریقہ کارشفاف ہوگا،اس طریقہ کارپرکوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top