Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

قومی ہاکی کپتان عماد بٹ سے ویزہ کیس ختم نہیں ہوا ۔

لاہور (نیوز لیکس)سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب؛ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا ویزا کیس ختم نہیں ہوا، قانونی عمل جاری ہے، ذرائع

باخبر ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کے برطانوی ویزا معاملے پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والے عناصر کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کپتان کا ویزا کیس تاحال زیر التواء ہے اور اس پر قانونی کارروائی باقاعدہ طور پر جاری ہے۔ اگرچہ 18 جون 2026 کو ابتدائی طور پر ان کی درخواست پر ایک اعتراض سامنے آیا تھا (جبکہ اس دوران باقی پوری ٹیم کے ویزے جاری کر دیے گئے تھے)، تاہم برطانوی حکام نے اس کیس کو بند یا مسترد نہیں کیا۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق 20 جون 2026 کو برطانوی ویزا حکام کی جانب سے کیس (Reference: GWF088642969) کے حوالے سے ایک باقاعدہ ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں انہوں نے معاملے کی مزید وضاحت اور ٹیلیفونک رابطے کے لیے وقت مانگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اور متعلقہ حکام کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات اور تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ بعض ویزا کیسز میں اضافی معلومات یا وضاحتیں مانگنا ایک عام سفارتی اور مروجہ قانونی طریقہ کار ہے، اس کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنا سراسر ہاکی دشمنی اور قومی کھیل کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top