لندن (نیوز لیکس)ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں روایتی حریفوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو 3-4 سے ہرا دیاپاکستانی ٹیم کی جاندار کارکردگی، کپتان سمیت اہم کھلاڑیوں کی انجری کے باوجود آخری منٹ تک مقابلہ کیا، گول کیپر علی رضا کی شاندار کارکردگیلندن (اسپورٹس رپورٹر) انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے کپتان اور دو اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باوجود میدان میں زبردست ہمت کا مظاہرہ کیا اور آخری لمحات تک میچ کو سنسنی خیز بنائے رکھا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ کھیل کے آٹھویں منٹ میں پاکستان کے ندیم احمد نے پینلٹی کارنر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور پاکستان کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ تاہم، دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے کم بیک کیا؛ 22 ویں منٹ میں ابھیشیک اور 24 ویں منٹ میں نیلکانٹا نے یکے بعد دیگرے گول اسکور کرکے بھارت کو 1-2 کی برتری دلادی۔دوسرے ہاف میں بھارتی فارورڈز سکھجیت اور راجندر نے مزید ایک ایک گول داغ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ 1-4 کے خسارے میں جانے کے باوجود پاکستانی شاہینوں نے ہمت نہ ہاری اور شاندار واپسی کی۔ پاکستان کے کپتان ابوبکر محمود اور معین شکیل نے پینلٹی کارنرز پر شاندار مابری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کرکے خسارے کو 3-4 پر لا کھڑا کیا۔ میچ کے آخری منٹوں میں پاکستانی گول کیپر علی رضا نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے متعدد یقینی گولز کاؤنٹر کیے اور حریف ٹیم کے حملوں کو ناکام بنایا۔ مقررہ وقت کے خاتمے پر بھارت نے یہ میچ 3-4 سے اپنے نام کیا۔


