Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ کے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی پرچم کی نمائش پر پی ایچ ایف سے معافی مانگ لی۔

لندن (نیوز لیکس) لندن میں ہاکی پرو لیگ میچ کے دوران پاکستانی پرچم کی غلط نمائش: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کی پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی سے بزریعہ لیٹر غیر مشروط معذرتانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) ہاکی پرو لیگ کی ڈائریکٹر ہلیری اٹکنسن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کو ایک باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے انگلینڈ میں منعقدہ ہاکی پرو لیگ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے قومی پرچم کی غلط نمائش پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط معذرت کی ہے۔ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کی ڈائریکٹر ہلیری اٹکنسن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ “ہم اس آپریشنل غلطی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بغیر کسی عذر کے اس پر معافی مانگتے ہیں۔ ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کا پرچم اس کی شناخت، فخر اور نمائندگی کا ایک اہم ترین نشان ہوتا ہے۔ اس غلطی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم، ان کے حامیوں، عوام اور نیشنل فیڈریشن کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی ہے، ہمیں اس پر شدید افسوس ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی ایچ اپنے اندرونی طریقہ کار اور آپریشنل مراحل کا دوبارہ جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں اس قسم کی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔ڈائریکٹر ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سے درخواست کی کہ وہ ان کی اس مخلصانہ معذرت کو قبول کریں۔ انہوں نے ہاکی پرو لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت اور پورے سیزن کے دوران ٹیم کی سپورٹ کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ٹیموں کے ساتھ یکساں احترام اور پیشہ ورانہ رویے کے اصول پر کاربند ہیں۔آخر میں انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو یقین دلایا کہ اگر وہ اس معاملے پر مزید بات چیت کرنا چاہیں تو بین الاقوامی فیڈریشن سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top