تہران(نیوز لیکس) ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا اور تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق ایرانی بحریہ اور فضائیہ نے کویت میں امریکی علی السالم ایئربیس اور بحرین کے دارالحکومت منامہ کی پورٹ سلمان میں قائم امریکی ففتھ نیول فلیٹ پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔
آئی آر جی سی کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کے پانچ ساحلی مقامات پر امریکی بمباری کے جواب میں کی گئی ہیں۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کریں گے


