Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

پنجاب اے اور سندھ بی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسلام آباد (نیوز لیکس)پنجاب اے اور سندھ بی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے اولمپین زاکر اور اسلام آباد آمنے سامنے ہونگے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام الاسکا بیٹریز ،پی ٹی سی ایل اور پارکو کے تعاون سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 2 تا 10 جولائی تک جاری پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے چھٹے روز چار میچز کھیلے گئے۔

پہلا سیمی فائنل میچ پنجاب اے اور اولمپین زاکر اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب اے نے 0-2 سے جیت لیا۔ پنجاب اے کی جانب سے شارقہ اور یشفہ نے ایک ایک گول سکور کئے۔

دوسرا سیمی فائنل میچ سندھ بی اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا۔ جو کہ سندھ بی نے 0-3 سے جیت لیا۔ سندھ بی کی جانب سے شیرین نے دو جبکہ انوشہ نے ایک گول سکور کئے۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راحت خان، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری چاند پروین ، اسکروٹنی کمیٹی کی عابدہ تنویر، ایونٹ کو آرڈینیٹر وقاص شیخ، کو آرڈینیٹر حبیب الرحمن،اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر خاور جاوید ، ایمپائر منیجر بینش حیات، فوکل پرسن لفٹننٹ کرنل عبدالناصر اخونزادہ،کمپیٹیشن منیجر نجیب خٹک بھی موجود تھیں

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پنجاب اے، پنجاب بی ،گلگت بلتستان، اسٹار ویمن اکیڈمی اے و بی، ایف ڈی اسلام آباد، کے پی کے اے اور بی ، ویمنز سپورٹس اکیڈمی مردان، آزاد جموں و کشمیر اے و بی، اولمپین زاکر ویمنز اکیڈمی، سندھ اے ،بی ، سی ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top