Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

اسلام آباد (نیوز لیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی و نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مینز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی سینئر ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ رواں سال 15 اگست سے 30 اگست تک بیلجیم اور نیدر لینڈز میں کھیلا جائے گا۔

تربیتی کیمپ 11 جولائی 2026 سے 26 جولائی 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 11 جولائی کو شام 5:00 بجے تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کیمپ کوآرڈینیٹر اور کوچ کو لازمی رپورٹ کریں۔

کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز: منیب الرحمان (واپڈا)، علی رضا (نیوی)، وقار (واپڈا)،
ڈیفنڈرز: سفیان خان (کسٹمز)، عماد بٹ (نیشنل بینک)، ابوبکر محمود (نیشنل بینک)، ارباز (ایم پی سی ایل)، ندیم خان (ایم پی سی ایل)، عبدالمنان (پاک فضائیہ)، حماد انجم (واپڈا)، محمد عبداللہ (ایم پی سی ایل)، ارشد لیاقت (ایم پی سی ایل)۔
مڈ فیلڈرز: معین شکیل (واپڈا)، غضنفر علی (ایم پی سی ایل)، زکریا حیات (نیوی)، ، محمد عماد (کسٹمز)۔
اسٹرائیکرز: افراز خان (ایم پی سی ایل)، احمد ندیم (ایم پی سی ایل)، حنان شاہد (واپڈا)، رانا وحید اشرف (واپڈا)، عبدالرحمان (پاک فضائیہ)، ، رانا ولید اشرف (نیوی) شامل ہیں۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top