ویمنز حلقوں کی جانب سے پی ایچ ایف صدر اور انکی ٹیم کو کامیاب ویمنز جونیئر چیمپئن شپ کرانے لر تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری۔
لاہور(نیوز لیکس) گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری پرائم منسٹر نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بھر کی خواتین حلقوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری یے۔ اس حوالے سے ویمنز ونگ کی تنزیلہ عامر چیمہ، راحت خان، عابدہ تنویر ،چاند پروین، سحرش گھمن، رابعہ قادر، فزیلہ اشرف ، روبینہ خالد، قرت آلعین، شاہین سلطانہ سمیت ملک بھر سے خواتین نے ویمنز جونیئر چیمپئن شپ کو ویمنز ہاکی کی ترقی کی جانب اہک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی اور انکی ٹیم کے جنہوں نے 8 سال بعد ویمنز چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا۔ اسکے علاوہ ہم الاسکا بیٹریز کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے کامیاب ایونٹ منعقد کرانے میں تعاون کیا۔ ہم امید کرتے ہیں الاسکا بیٹریز ہمیشہ قومی کھیل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کے بعد خواتین کی قومی ٹیم کا عمان کے شہر مسقط میں بین الاقوامی سطح کے ایونٹ میں شرکت کرنا حیران کن معجزے سے کم نہیں۔۔ ماضی میں خواتین کو اس طرح حوصلہ افزائی نہیں ملی جس انداز سے پی ایچ ایف کے موجودہ دور میں ملی۔ ملک بھر سے 16 ٹیموں کا آنا خواتین ہاکی کیلئے نیک شگون ہے۔


