سکھر (نیوز لیکس)یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پاک فوج ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ 2026 سکھر کاانعقاد،یومِ دفاع کے موقع پر بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین ہے،کمانڈر نیوی سکھر یاسر کامران خواجہ کا تقریب سے خطاب
خبر کے مطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پاک فوج ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ 2026 سکھر کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں سکھر، گھوٹکی اور دیگر علاقوں سے مرد و خواتین ٹائیکوانڈو کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ کرنل کمانڈر، پاکستان نیوی سکھر یاسر کامران خواجہ تھے، آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت تھے۔ جبکہ دیگر مہمان گرامی میں یوسی چیئرمین حضور بخش میرانی، سکھر تائیکوانڈو کے صدر وقاص شیخ شامل تھے انتظامی کمیٹی میں محمد اعظم شیخ اور ڈاکٹر وجے کمار جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں شہزاد مکسی، مورِب باجبہ، عبیدالرحمان اور دیگر آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں ،چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور تمام مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹائیکوانڈو کے شاندار مقابلوں، فائٹس اور خصوصی ڈیموز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط، جوش اور جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل کمانڈر، پاکستان نیوی سکھر یاسر کامران خواجہ کا کہنا تھا کہ سکھر میں ٹائیکوانڈو کی ایسی مثبت اور صحت مند سرگرمیاں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی،یومِ دفاع کے موقع پر بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین ہےانہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ سکھر اور پاکستان کا نام روشن کریں چیمپئن شپ کے آرگنائزر و سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے معزز مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانانِ گرامی کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اس چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل میں کھیلوں کا فروغ، صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور وطنِ عزیز سے محبت و قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے،انہوں نے مہمانِ خصوصی، تمام معزز مہمانوں، والدین، کوچز، آفیشلز اور بالخصوص تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اختتام پر مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور تمام مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے تقریب کو پرجوش بنا دیا ۔


