Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

چین:ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی مینز و ویمنز ٹیم کا فاتحانہ آغاز ۔

چین(نیوز لیکس)چین میں جاری جونیئر ایشیا کپ 2026 میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

مینز جونیئر ایشیا کپ کے پول B کے ایک طرفہ مقابلے میں پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے آغاز سے ہی قومی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر مسلسل حملے جاری رکھے۔ رانا عبدالسامی اور رانا ولید نے شاندار ہیٹ ٹرکس کی بدولت 4، 4 گول داغے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول کیے اور بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ شاندار کارکردگی پر رانا ولید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسری جانب، ویمنز جونیئر ایشیا کپ کے چیلنجر پول میں بھی پاکستان کی جونیئر ویمنز ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے شارقہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34ویں اور 48ویں منٹ میں دو فیلڈ گولز اسکور کیے۔ پاکستانی ٹیم نے مضبوط دفاع اور موثر اٹیک کے ذریعے حریف ٹیم کو کسی بھی لمحے سنبھلنے نہ دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے دونوں ٹیموں کو ان شاندار فتوحات پر مبارکباد دی ہے اور ایونٹ کے آنے والے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top