سکھر(نیوز لیکس)سکھر میں 18 اکتوبر سے “نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026” کا باقاعدہ آغاز ہو گاافتتاحی تقریب سندھ اسپورٹس کلب سکھر میں دوپہر 12 بجے منعقد ہو گی؛ ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے
:حکومتِ سندھ کے محکمہ امورِ کھیل، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے “نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026” کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ کی پروقار افتتاحی تقریب (Opening Ceremony) 18 اکتوبر 2026 کو سندھ اسپورٹس کلب، سکھر میں منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق، اس قومی سطح کے مقابلے میں ملک بھر سے جونیئر سطح کے بہترین کھلاڑی اپنے فن اور صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ منتظمین نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کا وقت دن 12:00 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کا اہتمام سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ امورِ کھیل و جوانان، حکومتِ سندھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کی جانب سے تمام شائقینِ کھیل، معززینِ شہر اور ذرائع ابلاغ (میڈیا) کے نمائندگان کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی پرخلوص دعوت دی گئی ہے۔

