کراچی(نیوز لیکس) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل نبیل احمد نے سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر کامران قمر قریشی کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ کرنل نبیل احمد نے صوبے میں کھیل کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سندھ تائیکوانڈو کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے جواب میں سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر کامران قمر قریشی نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی قیادت پر کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ تائیکوانڈو ہمیشہ فیڈریشن کے چیئرمین کرنل (ر) وسیم احمد اور پاکستان تائیکوانڈو کے تمام فیصلے نہ صرف پابندی کے ساتھ تسلیم کرے گی بلکہ فیڈریشن کو اپنی بھرپور حمایت بھی فراہم کرتی رہے گی۔ یہ ہم سب کا ٹیم ورک یے جس میں سیکریٹری سندھ تائیکوانڈو،ویمنز ونگ سمیت سندھ کے تمام عہدیداران اور آفیشلز کی محنت شامل ہے۔
صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر قریشی نے مزید کہا کہ سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ملک میں کھیل کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئین و قانون کے مطابق اپنے تمام فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتی رہے گی۔

