Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

پاکستان 24 سال بعد فروری 2027 میں ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ کی میزبانی کرے گا۔

اسلام آباد (نیوز لیکس) پاکستان ہاکی کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل طے ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے صدر طیب اکرام نے اسلام آباد میں باضابطہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان 24 سال کے طویل وقفے کے بعد 2027 کی پہلی سہ ماہی میں باوقار “ایف آئی ایچ نیشنز کپ” (FIH Nations Cup) کی میزبانی کرے گا، جس میں دنیا بھر سے 10 بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس حوالے سے ایک پروقار تقریب گن کنٹری کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائی بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی پارلیمانی وزیر وجیہ قمر،آئی پی سی سیکرٹری و پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کے علاوہ ہاکی لیجنڈز و مختلف ممالک کے ایمبیسیڈرز بھی موجود تھے۔ تقریب میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مابین تحریری معاہدہ بھی سائن ہوا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان میں کھیلوں کے بڑے اور عالمی معیار کے ایونٹس منعقد کرنے کی صلاحیت اور استعداد پر عالمی برادری کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

ان شاء اللہ، پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح بہترین میزبان ثابت ہوں گے اور شائقینِ ہاکی کو اپنے ہی ملک میں عالمی معیار کی انتہائی سنسنی خیز اور مسابقتی بین الاقوامی ہاکی دیکھنے کا شاندار موقع میسر آئے گا۔

یہ عظیم اعزاز پاکستان ہاکی کی بحالی کے سفر میں ایک نئے اور روشن باب کا آغاز ہے۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top