Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

ایف آئی ایچ کا پاکستان میں ہائی پرفارمنس سینئر کے قیام کا اعلان

اسلام آباد (نیوز لیکس)صدر ایف آئی ایچ (FIH) طیب اکرام کا پاکستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام کا اعلان
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے صدر جناب طیب اکرام نے 13 نومبر 2026ء کو اپنے دورۂ اسلام آباد کے دوران نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد کو ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس سینٹر (FIH High Performance Centre) کے طور پر ترقی دینے کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ اہم اقدام پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔ اس منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو جدید تربیتی انفراسٹرکچر، عالمی معیار کی کوچنگ، اسپورٹس سائنس، فزیکل فٹنس اور ایلیٹ (اعلیٰ پائے کے) کھلاڑیوں کی تیاری جیسی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مجوزہ ہائی پرفارمنس سینٹر ملک بھر سے ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے، قومی ٹیموں کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں طویل مدتی بنیادوں پر ہائی پرفارمنس ہاکی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن اس تاریخی پیش رفت پر صدر ایف آئی ایچ طیب اکرام کی تہہ دل سے مشکور ہے۔ یہ اقدام عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی جانب ایک نہایت اہم اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top