Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

جعفر ایکسپریس حملے میں 18 سیکیورٹی اہلکار وں کی ہلاکت کی تصدیق

ویب ڈیسک — پاکستان فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ہلاک ہونے والے 26 مسافروں میں 18 سیکیورٹی اہلکار تھے۔ تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ یہ ہلاکتیں آپریشن سے پہلے ہوئیں۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ دُوردراز علاقے کا انتخاب کیا، جہاں تک رسائی نہایت مشکل تھی اور وہاں موبائل فون سگنلز بھی نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 11 مارچ کو حملے سے پہلے شدت پسندوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ بعدازاں ٹرین کے قریب دھماکہ کیا جس سے ٹرین رک گئی۔

اُن کے بقول قریبی پہاڑیوں سے دہشت گرد نیچے اُترے اور اُنہوں نے مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ خواتین اور بچوں کو ٹرین میں رہنے دیا گیا جب کہ باقی مسافروں کو ٹولیوں کی صورت میں ٹرین کے قریب ہی یرغمال بنا لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے اسنائپرز نے دہشت گردوں کو انگیج کیا جس سے یرغمال افراد کو فرار کا موقع ملا۔ دہشت گردوں نے اُن پر فائرنگ کی جس سے کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فوج، ایئر فورس، فرنٹیئر کور اور کمانڈوز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top