| آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق تہران یورینیم افزودگی تیز کر رہا ہے: امریکہایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں لیکن وہ افزودہ یورینیم کی پیداوار کر رہا ہے: امریکی بیانتہران سلامتی کونسل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے خدشات کو نظر انداز کر رہا ہے: امریکہ |
ویب ڈیسک —امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالتا رہے گا۔
یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران نے جوہری پروگرام پر نئے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی اور اس کے ذخیرے پر بین الاقوامی تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے لیے امریکی مشن کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کی پیداوار تیز کر دی ہے۔


