0

بعض عرب سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں۔نیتن یاہو

 تل ابیب(نیوز لیکس)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے 7 اکتوبر حملے میں اسرائیلی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بعض عرب سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے آپ کو اور باقی حکام کو 7 اکتوبر کے حوالے سے ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔

اسرائیلی اخبار حارٹز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یوٹیوب پر ڈاکٹر فل میک گرا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، ‘حکومت کی پہلی ذمہ داری عوام کی حفاظت کرنا ہے، ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم اپنے عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے، ہماری حکومت نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی عوام کو غیر محفوظ چھوڑ دیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ واضح ناکامیاں تھیں اور سب سے پہلے حکومت کی ناکامی تھی، کیونکہ حکومت کی اولین ذمہ داری لوگوں کی حفاظت کرنا ہے، اور ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں