Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام خیرپور ضلع کے اسکولوں میں ہاکی کا سامان تقسیم کیا گیا۔

خیرپور (نیوز لیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک اہم اور تاریخی تقریب سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا بنیادی مقصد گراس روٹ لیول پر ہاکی کا فروغ، تعلیمی اداروں کے ذریعے اسے مستحکم کرنا اور ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے۔

تقریب کے دوران ضلع خیرپور کے رجسٹرڈ اسکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور کھیل کا معیار بہتر بنانے کے لیے ہاکی کا سامان فراہم کیا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے قومی کھیل کی بحالی اور ملک میں ہاکی کے پرانے شاندار دور کو واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف احمد چاچڑ نے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایات ہر خیر پور میں پی ایچ ایچ کی جانب سے اسکول کی سطح پر ہاکی کی ترویج کے اس پروگرام سے متاثر ہوکر ضلع حکومت خیرپور کے زیر اہتمام “انٹر اسکول ہاکی لیگ” کرانے کا اعلان کیا۔

مہمان خصوصی آئی پی سی ایڈیشنل سیکرٹری میراں محی الدین سومرو نے ہاکی کے شاندار ماضی کا تزکرہ کرتے ہوئے طالبعلوں میں ہاکی کھیل کر ہاکی لیجنڈ بننے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔ آئی پی سی کی جانب سے ہاکی جے فروغ کیلئے معاونت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے اس شاندار اعلان پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکرٹری میراں محی الدین سومرو، ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف احمد چاچڑ، پی ایچ ایف میڈیا ہیڈ وقاص شیخ، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ذوالفقار علی ڈاھوٹ، ڈی ای او ایجوکیشن انیس الرحمن، ڈپٹی ڈی ای او خیرپور بخش علی راجپر، ڈی ایچ اے خیرپور کے مرتضیٰ ڈاھوٹ اور سینئر ہاکی ایمپائر عرفان ڈاھوٹ، ویمن ہاکی ونگ سکھر سیکرٹری رضوانہ چاچڑ کے علاوہ پاکستان ہاکی کے دیگر نمائندگان، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، مختلف اسکولوں کے اساتذہ (پی ای ٹیز – PETs) اور کثیر تعداد میں طلباء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تعاون سے منعقدہ اس پروقار تقریب میں تمام رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے باضابطہ طور پر ہاکی کٹس وصول کیں۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف بچوں میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھے گا بلکہ پاکستان کو مستقبل میں نامور ہاکی کھلاڑی بھی مل سکیں گے۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top