Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

سکھر میں دو روزہ فرسٹ آل سندھ بی بی آصفہ بھٹو زرداری ویمن تھرو بال چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر۔۔!

سکھر(نیوز لیکس) سکھر میں دو روزہ فرسٹ آل سندھ بی بی آصفہ بھٹو زرداری ویمن تھرو بال چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، کراچی گرینز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا_

خبر کے مطابق سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور محکمہ اسپورٹس و یوتھ افیئرز حکومت سندھ، سکھر ڈسٹرکٹ تھرو بال ایسوسی ایشن اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نثار احمد صدیقی سکھر کے باہمی تعاون سے اسپورٹس کلب سکھر میں دو روز تک جاری رہنے والی فرسٹ آل سندھ بی بی آصفہ بھٹو زرداری ویمن تھرو بال چیمپئن شپ 2026 شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ کا انعقاد “بااختیار خواتین، مضبوط سندھ” کے عنوان کے تحت کیا گیا جس کا بنیادی مقصد سندھ بھر کی خواتین کھلاڑیوں کو صحت مند، منظم اور باوقار کھیلوں کا پلیٹ فارم فراہم کرنا، ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ دینا تھا چیمپئن شپ میں کراچی ڈویژن، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ ڈویژن اور میزبان سکھر ڈویژن کی ٹیموں نے شرکت کی جبکہ مجموعی طور پر 100 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے دو روزہ ایونٹ میں حصہ لیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں تمام ٹیموں کے درمیان کانٹے دار، جاندار اور شائقین کے لیے دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے جن میں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیااختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان و ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں اے ڈی سی II تنویر خٹک، ایڈووکیٹ قربان ملانو، ایڈووکیٹ شفقت رحیم راجپوت، وائس چیئرمین مکی شاہ ٹاؤن غلام مرتضیٰ گھنگھرو، بیورو چیف اب تک نیوز نادر خان اور اے آر وائی نیوز سے سلیم سہتو ،سماجی رہنما عزرا جمال سمیت میڈیا، سیاسی، سماجی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان نے سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ میں خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے ایونٹس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں خواتین کی شرکت نہ صرف ان کے اعتماد اور صحت کے لیے سودمند ہے بلکہ معاشرے میں مثبت اور بااختیار کردار کی بنیاد بھی ہے۔فائنل مرحلے میں کراچی گرینز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ میزبان سکھر کی ٹیم نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ شہید بینظیر آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کی جانب سے لالہ اسد پٹھان نے فاتح ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ چیمپئن ٹیم کراچی گرینز کو 50 ہزار روپے، رنر اپ سکھر کو 40 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی شہید بینظیر آباد کی ٹیم کو 30 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر فاتح اور شریک ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب میں شریک تمام مہمانان، کھلاڑیوں اور شائقین نے سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد پٹھان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سکھر میں اس سطح کی چیمپئن شپ کا انعقاد شہر کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے اور سندھ میں خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top