0

سکھر کی مختلف سپورٹس ایسوسیشنز کا سپورٹس شخصیت مرحوم عارف نوید کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

سکھر ، (نیوز لیکس)سندھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سکھر میں مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کا نامور سپورٹس شخصیت سکھر اسکوائش ایسوسیشن کے سیکرٹری مرحوم عارف نوید کو انکی سپورٹس خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سکھر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نثار احمد چانڈیو، خیرپور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اخلاق احمد سکھر والی بال ایسوسی ایشن سیکریٹری نور حسن بلوچ، سکھر ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سیکریٹری تاج محمد مہر، ممبر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی و سکھر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن صدر محمد وقاص شیخ، سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت ، سکھر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ماما سکندر کمانگر، سکھر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ممبر و سکھر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سیکریٹری سید کاظم علی شاہ، سکھر باسکٹ بال ایسوسی ایشن سیکریٹری ارشد سعید ، سکھرجیوجسٹو ایسوسی ایشن سیکریٹری حیدر قریشی، سکھر ووشو کنگ فو ایسوسی ایشن سیکریٹری ارسلان قریشی، سکھر ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے حزیفہ علی، سکھر کراٹے ایسوسی ایشن کے بلال سمیجو، سکھر کک باکسنگ کے معارف باجوہ کے علاوہ دیگر ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران نے انکی یاد تازہ کرتے ہوئے انکے بارے میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

اجلاس میں عید کے بعد مرحوم عارف نوید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکے نام کا ایونٹ رکھوانے کی بھی منظوری دی گئی اسکے علاوہ انہوں نے پوری زندگی جس اسکوائش کورٹ کو دی انکے اعزاز میں مزکورہ اسکوائش کورٹ کو انکے نام سے منصوب کرنے بھی سفارش کی گئی اس حوالے سے کمیٹی متعلقہ حکام سے ملاقات بھی کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں