0

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ملازمین کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ملتان: 25 نومبر 22ء (نیوز لیکس) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے مختلف کیڈرز جن میں کمپوٹر پرسنلز ، ٹیکنیکل سٹاف، سٹور کیپرز وغیرہ کا گورنر اور پنجاب گورنمنٹ کےبنائے گئے سروس سٹرکچر کو سٹیچوز کمیٹی کی طرف سے نظر انداز کرنے پر ملازمین میں شدید مایوسی اور بے چینی پیدا ہوگئی ملازمین کا انتظامیہ کو احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے غم اور غصے کا اظہار.
واضح رہے کہ پنجاب کے تمام اداروں اور یونیورسٹیز میں ہر محکمہ میں گورنر اور پنجاب سے منظور شدہ سروس سٹرکچر لاگو ہوچکا ہے جس کو صرف بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں مکمل طور پر نظرانداز کر کے ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی کی گئی.
ملازمین کا وائس چانسلر صاحب سے ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ملازمین کے حقوق کے دفاع کیلئے درخواست دو مرتبہ دی جا چکی ہوئی.
یونیورسٹی ملازمین یونین کے صدر ملک صفدر کا ملازمین کے حقوق کے دفاع کیلئے فوری طور پر پمفلٹ جاری کرنے اور ملازمین کے حقوق کے دفاع کیلئے ہرطرح سے مدد کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں