0

پاکستان کا آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز۔۔بھارت پر جوابی حملہ۔۔

اسلام آباد (نیوز لیکس)بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے جبکہ بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں