0

بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد پاکستانی ہاکی کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔ رانا مجاہد علی خاں

لاہور(نیوز لیکس) بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد پاکستانی ہاکی کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔ رانا مجاہد علی خاں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے نیوز لیکس کیساتھ خصوص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے بعد عمان کی ہاکی ٹیموں کی پاکستان آمد پاکستان کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ رہی تو اسی پیٹرن پر رہتے ہوئے پاکستان ہاکی کو اسکے ماضی کے شاندار دور کی جانب گامزن کریں گے اور دوبارہ اسی عروج بام پر لائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے ہاکی کی باگ دوڑ سنبھالی تو اس وقت بے شمار چیلنجوں کا سامنا تھا۔ لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری ہر فورم پر پاکستان ہاکی کی عزت و وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مشکل فیصلے کیا۔ الحمدللہ اللہ تعالی نے پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی قیادت میں ہمیں ہمیشہ کامیاب کیا۔ حکومت پاکستان کے علاوہ جس بہترین انداز میں پاک آرمی نے ہاکی کی ترقی و ترویج میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وہ بھی مثالی ہے۔ ہم پاک آرمی کی سپورٹ سے گراس روٹ سے کلب لیول پر کھلاڑیوں کو آگے لیکر آئے۔ یہ جونیئر کھلاڑی مستقبل میں پاکستان ہاکی کے اسٹار بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق اولمپیئنز اور ہاکی سے محبت کرنے والوں کو چائیے پاکستان ہاکی کی خاطر آگے بڑھیں اور اپنی سطح پر ہاکی کی خدمت کریں کیونکہ اس ہاکی نے انہیں اس مقام سے نوازا یے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں