0

کوٹڈیجی تا سکھر پہلی اوپن میراتھن 2024ء کرانے کا اعلان

سکھر (نیوز لیکس) کوٹڈیجی تا سکھر پہلی اوپن میراتھن 2024ء کرانے کا اعلان، میراتھن کوٹڈیجی سے سکھر تک 25 دسمبر کو منعقد کی جائے گی، ڈی آئی جی پولیس سکھر پیر محمد شاہ کی کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کے ہمراہ کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں میراتھن کی تیاریوں کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر ڈویژن میں سماجی ہم آہنگی ہے، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، علاقے کے ثقافتی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کو شوکیس کرنے کے لیے منفرد نوعیت کے اوپن میراتھن ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے امید ہے کہ یہ ایونٹ سکھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد ایونٹ ثابت ہوگا۔ ڈی آئی جی پولیس سکھر پیر محمد شاہ نے کہا کہ پہلی اوپن میراتھن 25 دسمبر کو منعقد کی جائے گی، میراتھن صبح 8 بجہ کوٹڈیجی سے شروع ہو کر سکھر میں اختتام پذیر ہوگی۔ ڈی آئی جی سکھر نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامیہ، آئی بی اے پبلک اسکول سکھر اور سماجی تنظیم لوک سہائتا کے اشتراک سے میراتھن منعقد کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میراتھن سے سکھر ریجن کے تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ امید کی دوڑ کے نام سے منعقدہ اوپن میراتھن 42.95 کلومیٹر مفاصلہ پر مشتمل ہوگی، ڈی آئی جی سکھر نے بتایا کہ میراتھن میں فاتح کھلاڑیوں کو 10 ہزار سے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ میراتھن سمیت مقابلہ ملاکھڑہ اور رات کو لائیو میوزیکل کانسرٹ بھی منعقد ہوگا، انہوں نے کہا کہ میراتھن میں حصہ لینے والے خواہشمندوں کے لیے فری آن لائن رجسٹریشن جاری ہے، میراتھن میں شرکت کے خواہاں www.loksahaita.org پر خود کو فری آن لائن رجسٹر کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ یکم دسمبر ہوگی۔ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی میراتھن ہے، سب کے لیے اوپن ہے، پورے پاکستان اور دیگر ممالک کے ایتھلیٹس بھی اس میراتھن میں حصہ لے سکتے ہیں، حصہ لینے والے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو طعام و قیام سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ سکھر سے بھی میراتھن میں رکارڈ قائم کر کے نوجوان اپنا اور اپنے شہر کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میراتھن کے بعد اس نوعیت کی ریس خواتین کے لیے بھی منعقد کی جائے گی، جو 10 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل ہوگی، انہوں نے کہا میراتھن کا اعلان 3 ماہ قبل اس لیے کیا جا رہا ہے کہ نوجوان بہتر تیاری کے ساتھ مقابلہ شرکت کر سکیں، ڈی آئی جی پولیس پیر محمد شاہ نے کہا کہ میڈیا کو گزارش ہے کہ ایونٹ کی تشہیر کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اس موقع پر کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ اس ایونٹ کا کریڈٹ ڈی آئی جی پولیس سکھر پیر محمد شاہ کو جاتا ہے، میراتھن کا انعقاد ان کا آئیڈیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں تاکہ کوئی ایسا بچہ یا نوجوان مل سکے جو سرپرائز دے جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ اسپورٹس کے اس نوعیت کے بڑے ایونٹس منعقد کرائیں۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے بھی اس نوعیت کے ایونٹس منعقد کیے جائیں۔ نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینے سے ان کی کردار سازی بھی ہوتی ہے۔ لوک سہائتا کے روح رواں آغا ہارون نے کہا کہ ان کی تنظیم مختلف سماجی کام کر رہی ہے، ہم نے سوچا کہ سکھر کے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں کیونکہ یہاں نوجوانوں اس طرح کے کم مواقع دستیاب ہیں، اسی سبب میراتھن کو منعقد کیا جا رہا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو، ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ، نامور ایتھلیٹس تاج محمد مہر، محمد وسیم، سلیم، سکھر چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں