0

پی ٹی آئی کا 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز لیکس) پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرشفاف اور متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری اور ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف رائے شماری میں شریک تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں