0

کھیلے گا سکھر: سکھر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام فٹبال ایونٹ میں سکھر ییلو فاتح۔

سکھر(نیوز لیکس) سکھر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام کھیلے گا سکھر کے عنوان سے ایس ایس بی سکھر میں فٹبال ایونٹ کھیلا گیا۔ مزکورہ ایونٹ کا فائنل سکھر اور سکھر کے مابین کھیلا گیا جو کہ سکھر نے پینلٹی شوٹ کے زریعے جیت لیا۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی ٹی ایم سی ون کے وائس چیئرمین مرتضی گھانگرو تھے۔ انکے ہمراہ اسٹاف آفیسر سکھر ڈسٹرکٹ سمندر بھٹو،آرگنائزنگ سیکرٹری محمد وقاص شیخ،ممبران ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی میڈم عزرا جمال، شاہد خان پٹھان ، سید کاظم رضوی سینئر کھلاڑی یوسف بھی موجود تھے۔مزکورہ ایونٹ میں سکھر ییلو ،سکھر ریڈ ،سکھر گرین اور سکھر بلو ںے شرکت کی۔ سکھر ییلو نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں شوٹ آؤٹ کے زریعے سکھر ریڈ کو شکست دیدی۔ایونت کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں