0

غزہ: اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفاء اسپتال آئی سی او کے تمام مریض شہید ہوگئے ۔

غزہ:18 نومبر 23ء(نیوز لیکس) اسرائیل کی جانب سے طبی امداد روکنے کے باعث غزہ میں الشفا ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تمام مریض جاں بحق ہوگئے۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کا محاصرہ کیا اور طبی سامان (ادویات، ایندھن وغیرہ) کی فراہمی کو روک دیا گیا جس کے باعث آئی سی یو کے تمام مریض شہید ہوچکے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں 7 ہزار مریض تاحال موجود ہیں جنہیں ہسپتال سے باہر جانے نہیں دیا جارہا اور آئند چند گھنٹے بعض مریضوں کے لیے موت کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے بعد سے 55 لوگ شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں