0

عالمی عدالت غزہ میں نسل۔کشی کے مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی۔

,امریکہ(نیوز لیکس) عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی۔

جنوبی افریقہ کی درخواست ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف قرار دے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے اور جنگ بندی کا حکم دے۔

دوسری جانب حماس نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ آنے پر اسرائیل نے عمل کیا تو ہم بھی کریں گے۔

حماس کے مطابق اسرائیل تمام فلسطینیوں کو رہا کردے تو تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رہا کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں