0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز لیکس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

مریم نواز نے ارشد ندیم  کو پیرس اولمپکس میں شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کےنام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں