0

ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور ملائشیا جے مابین میچ 2-2 گول سے برابر

چین(نیوز لیکس)چین کے شہر ہولینبیور میں 8 ستمبر تا 17 ستمبر کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول 24 ویں منٹ پر سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے دوران کیا۔دوسرا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں زکریا حیات نے سکور کیا۔ جبکہ ملائشیا کی جانب سے پہلا گول 38ویں منٹ میں فیضل ساری اور 56ویں منٹ میں ایمان نے سکور کرکے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔ملائشیا کی جانب سے دونوں گول پینلٹی کارنر کے زریعے کئے گئے۔پلیئر آف دے میچ قومی کپتان عماد بٹ قرار پائے۔

قومی ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں منیجر اولمپین محمد عثمان ، ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچ ذیشان اشرف، فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاؤہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں.پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے کوریا کے خلاف کھیلے گا۔تیسرامیچ 11 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ چوتھا میچ 12 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 3:00 بجے چین کے خلاف کھیلے گا۔جبکہ پاکستان اپنا چوتھا اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں