0

ملتان: میپکو گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2024ء کا آغاز آج ہوگا۔

ملتان )نیوز لیکس) ملتان میں پاکستان کے نامور ہاکی کھلاڑیوں کی کہکشاں سجنے کو تیار۔ اولمپئنز اور انٹرنیشنل سٹار کھلاڑی 28 جولائی سے شروع ہونیوالے میپکو گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2024ء میں جگمگائیں گے۔ میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 28 جولائی سے 4اگست تک متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر شیڈول ایونٹ کے مقابلے ڈے اینڈ نائٹ کروائے جائیں گے۔
ان تفصیلات سے ٹورنامنٹ کے چیئرمین چیف انجینیئر میپکو چودھری خالد محمود ہیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر مسرور ملک۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی اور آرگنائزنگ سیکرٹری کامران شریف چودھری اور پی ایچ ایف کوآرڈینیٹر اولمپئن انجم سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آگاہ کیا۔ پریس بریفنگ کی آفیشلز ٹیبل پر ملتان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میاں ظفر اللہ بھٹی۔ میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر عثمان اٹھنگل بھی موجود تھے بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میپکو گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں واپڈا کے چھ یونٹ اور پنجاب کی دو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے مزید بتایا کہ میپکو گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے اس خطہ میں قومی کھیل کو فروغ ملے گا۔ انہوں کہا کہ اس ایونٹ میں اولمپئنز توثیق ارشد۔ عمر بھٹہ۔ عمران شاہ گول کیپر کے علاوہ انٹرنیشنل کھلاڑی اعجاز احمد۔ تصور عباس۔ علی عزیز۔ عثمان رفیق عبدالقیوم اور ڈاکٹر کاشف علی واپڈا کے مختلف یونٹس کی نمائندگی کریں گے ان کھلاڑیوں کو براہ راست کھیلتا دیکھ کر مقامی کھلاڑیوں کے جوش وجذبہ میں اضافہ ہو گا۔ افتتاحی تقریب کے حوالے سے بتایا کہ آج شام ساڑھے چھ بجے افتتاح ہو گا۔ سپیشل سیکرٹری جنگلات۔ جنگلی حیات اور ماہی پروری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) رضوان قدیر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہر روز ڈے اینڈ نائٹ کی بنیاد پر دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام ساڑھے چھ بجے اور دوسرا میچ 8 بجے شب شروع ہوا کرے گااج افتتاحی میچ میں شام ساڑھے چھ بجے میپکو ملتان اور پنجاب وائٹ
مدمقابل ہوں گے ۔ دوسرا میچ لیسکو لاہور اور فیسکو فیصل آباد کے مابین رات 8 بج کر 10 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں