0

معروف اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔

کراچی(نیوز لیکس)پاکستان کے لیجنڈری سینیئر اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر، اُن کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی۔

تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں