0

معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کرگئے.

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔

اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جاپان کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تنویر جمال دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے تھے۔

وہ 2016ء میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تاہم علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔ 

دوسری جانب تنویر جمال نے لواحقین میں جاپانی اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے تھے، تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اُنہوں نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا جبکہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کی گئی۔

تنویر جمال نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جب کہ‘ اب پیمپر نہیں آئیں گے‘ اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’جاپان کنکشن‘ ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں