0

اداکارہ میرا بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کیلئے تیار ہوگئیں.

لاہور: 13 جولائی 22ء (نیوز لیکس) پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ انکار نہیں کر پائیں گی۔

میرا نے حال ہی میں عید کے موقع پر نشر ہونے والے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی اور ہمسفر  کی خوبیوں سے متعلق کُھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جس سے شادی کروں گی اس میں یہ تین خصوصیات لازمی ہونی چاہئیں،  سب سے پہلے ان کا تعلق سید خاندان اور سادات سے ہونا چاہیے ورنہ میں ساری زندگی ایسی ہی بیٹھی رہوں گی اور شادی نہیں کروں گی، وہ شخص مولا علی سے محبت کرتا ہو اور غیرت مند بھی ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں