0

ایشیئن چیمپیئنز ہاکی ٹرافی: پاک بھارت اعصاب شکن میچ 1-2 سے بھارت نے جیت لیا۔

بولینبیور(نیوز لیکس) چین کے شہر ہولینبیور میں 8 ستمبر تا 17 ستمبر کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیلا گیا پاک بھارت کا اعصاب شکن میچ 1-2 سے بھارت نے جیت لیا۔ فیلڈ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فیلڈ گول سکور کیا۔جبکہ بھارت نے دونوں گول پینلٹی کارنر کے زریعے سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے پہلے کوارٹر کے 8ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا۔ جبکہ بھارت کی جانب سے یکے بعد دیگرے کپتان ہرمپیت سنگھ نے دونوں گول پینلٹی کارنر کے زریعے سکور کئے۔ کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے مگر دونوں جانب سے گول سکور نہ ہوسکے۔

پاکستان سیمی فائنل میچ پول رینکنگ میں تیسرے نمبر آنے والی ٹیم کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گا۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاؤہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں