تہران:16 جنوری 24۔ (نیوز لیکس) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے عراق میں اسرائیل کے جاسوس ہیڈ کوارٹر، امریکی قونصل خانے اور کرد جنگجوؤں کے اجتماع کو بیلسٹک میزائل حملوں میں نشانہ بنایا جب کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے شام اور عراق میں اسرائیل، کردوں اور داعش کے متعدد اہداف پر میزائل حملے کیے جن میں کئی علیحدگی پسند کردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔