0

عمان پاکستان دوستانہ ویٹرنز ہاکی سیریز پاکستان ویٹرنز کلب نے جیت لی

کراچی :28 فروری 23ء (نیوز لیکس) پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب نے عمان، پاکستان دوستانہ ویٹرنز ہاکی سیریز جیت لی، مہمان ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں1-0 سے کامیابی حاصل کی، سلطان قابوس ہاکی کمپلیکس میں کھیلا گیا سیریز کا آخری میچ 2-2 گول سے برابر رہا پاکستان کی جانب سے واصف رضا اور عذیر احمد نے گول اسکور کئے، میزبان ٹیم کو آخری منٹ تک ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی تاہم میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے کپتان اولمپیئن سمیر حسین کے عمدہ پاس پر واصف رضا نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بھی 2-2 گول سے برابر رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے عمان کو پانچ گول سے شکست دی تھی. آخری میچ میں عمان ہاکی فیڈریشن کے صدر مروان مہمان خصوصی تھے، پاکستان کے چیف ڈی مشن خواجہ خاور، اولمپیئن اصلاح الدین اور کپتان سمیر حسین نے مہمان خصوصی سے سیریز کی فاتح ٹرافی وصول کی، پاکستان کے سمیر سلیم سیریز کے بہترین کھلاڑی اور عمان کے سعید النصری بہترین گول کیپر قرار پائے جبکہ محمد مختار دو گول کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے. دوستانہ سیریز کے میچز 23، 25 اور 27 فروری کو سلطان قابوس ہاکی کمپلیکس مسقط میں کھیلے گئے. پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کی ٹیم 2 مارج کی شب وطن واپس پہنچے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں