0

ایرانی صدر و وزیر خارجہ کے طیارے کو حادثہ۔۔رابطہ منقطع ۔۔!

تہران(نیوز لیکس): ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ایک حادثے کے نتیجے میں عجلت میں بے ترتیب اور بے ہنگم لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد سے صدر اور وزیر خارجہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حادثہ ایران کے صوبے آذربائیجان میں پیش آیا۔ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان  سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ایران کی خبر رساں ادارے فارس نے عوام سے صدر کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

وزیر داخلہ نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ پر شدید فوگ اور موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

انھوں نے حادثے کی نوعیت اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ 63 سالہ ابراہیم رئیسی 2021 صدر منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں